Sr. | English Words | Urdu Words |
5226 | PROPANE R
Report Error! | پروپین ۔ الیکن سلسلہ کا تیسرا ہائیڈروکاربن ۔ ایک آتش گیر گیس نقطہ ابال 42.17 سینٹی گریڈ ۔ ایندھن کے طور پر استعمال میں لائی جاتی ہے ۔ |
5227 | PROPANE R
Report Error! | پروپین ۔ ایک گیسی الیکن جو خام تیل کی فریکشن سے حاصل ہوتا ہے یا بھاری فریکشنز کی کریکنگ سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ حرارت کے لیے ایندھن کے طور پر انجماد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ (نقطہ پگھلاﺅ ۱۹۰۰ سینٹی گریڈ اور نقطہ ابال منفی ۵ .۴۴ سینٹی گریڈ ) ۔ |
5228 | PROPANE- 1, 2, 3- TRIOL (GLYCEROL, CH2 OH CH. CH2. OH) R
Report Error! | پیروپین ، ۱، ۲، ۳، ٹرائیول (گلائی سرول ) ایک بے رنگ بے بو گاڑھا سیال اسے چکنائیوں اور تیلوں کی الکیوں کے ساتھ آب پاشیدگی سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ ذائقہ میں شرین ہوتا ہے ۔ پانی میں آمیزش پذیر لیکن ایتھر میں بالکل آمیزش نہیں رکھتا فطری طور پر آب گیر ہے ۔ فارمک ایسڈ ایلائل الکوحل ، نائٹروگلیسرین کے علاوہ صابنوں اور کاسمیٹکس کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے ۔ اسے مٹھاس پیدا کرنے ، انجماد روکنے ادویات بنانے واٹر کلر بنانے اور چکناہٹ پیدا کرنے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
5229 | PROPANOIC ACID , PROPIONIC ACID R
Report Error! | پروپینو اک ایسڈ (پرپائیونک ایسڈ ) بے رنگ سیال کاربو کسلیک ایسڈ نقطہ پگھلاﺅ ۲۴ سینٹی گریڈ نقطہ ابال ۹۷ سینٹی گریڈ چوبی تقطیر کی صورت میں پایا جاتا ہے ۔ پروپانول اور پروپینو اک ایسڈ کی تکسید سے بنایا جاتا ہے ۔ پولیمرز بنانے میں استعمال کرتے ہیں ۔ |
5230 | PROPANOL (PROPYL ALCOHOL, C3 H7 OH R
Report Error! | پروپانول ۔ (پروپائل الکوحل ) دو ہم شکل پروپائل الکوحل کا وجود پایا جاتا ہے ۔ پروپین ۔ ۱ (این پروپائل الکوحل) بے رنگ سیال ہوتا ہے ۔ یہ پانی ایتھینول اور ایتھر میں آمیزش رکھتا ہے ۔ اسے ٹائیلٹ پراڈکٹس مثلاً لوشن وغیرہ بنانے میں استعمال کرتے ہیں ۔ |