Sr. | English Words | Urdu Words |
14031 | Those who believe should not take unbelievers as their friends in preference to those who believe -- and whoever does so should have no (expectations) of God -- unless to safeguard yourselves against them. But God commands you to beware of Him, for to God R Holy Quranic Report Error! | مؤمنوں کو چاہئے کہ مؤمنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا اس سے خدا کا کچھ (عہد) نہیں ہاں اگر اس طریق سے تم ان (کے شر) سے بچاؤ کی صورت پیدا کرو (تو مضائقہ نہیں) اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا ہی کی طرف (تم کو) لوٹ کر جانا ہے |
14032 | Those who believe, men and women, befriend one another, and enjoin what is right and prohibit what is wrong. They observe their devotional obligations, pay the zakat, and obey God and His Apostle. God will be merciful to them, for God is all-mighty and al R Holy Quranic Report Error! | اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں کہ اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر خدا رحم کرے گا۔ بےشک خدا غالب حکمت والا ہے |
14033 | Those who believed and did the right will be feasted in a rich, well-watered meadow[Q 30-15] R Holy Quranic Report Error! | تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ (بہشت کے) باغ میں خوش حال ہوں گے |
14034 | Those who believed and did the right, will be admitted to gardens with rivers flowing by, where they will abide by the leave of their Lord, with ´Peace´ as their salutation[Q 14-23] R Holy Quranic Report Error! | اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کیے وہ بہشتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ وہاں ان کی صاحب سلامت سلام ہوگا |
14035 | Those who call their wives their mothers then revoke what they had said, should free a slave before having physical contact (with them). This is to warn you, as God is aware of what you do[Q 58-3] R Holy Quranic Report Error! | اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا (ضروری) ہے۔ (مومنو) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے |