ARGON
|
آرگان ۔ ایک گیس جس کی معمولی مقدار ہوا میں موجود ہوتی ہے ۔ یہ عنصر انتہائی مستحکم ہے ۔ کرہً ہوائی میں اس کی شرح 0.94فیصد ہے ۔ حالیہ تحقیق کے مطابق سیارہ زہرہ کے ماحول میں اس کے آئسو ٹوپ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔اس کا حصول مائع ہوا کی فریکشنل ڈسٹی لیشن ہوتا ہے ۔ اسےبرقی قمقموں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ آرگان کی کیمیائی بے عملی بلبوں کے فلیمنٹ کا انحطاط سست کردیتی ہے ۔ اس کے دیگر استعمال میں ویلڈنگ اور دھات سازی کا عمل شامل ہے ۔نقطہ پگھلاوُ 189.2سینٹی گریڈ ۔ الیکٹران کی تعداد 18۔ مرکزے میں پروٹان 18اور نیوٹران 22۔ مرکزے کے اطراف میں الیکٹرون کی تربیت 8:8 اور 2 ہے ۔ اس کا ایٹمی نمبر18 اور کثافت اضافی 1.78ہوتی ہے ۔ |