PAINT
|
روغن ، رنگ ، صبغہ ، معلق شدہ رنگین مادے (پگمینٹ) پر مشتمل مائع ۔ کسی سطح پر رنگ کا استعمال اور مائع کی تبخیر یا اس کا سخت ہو جانا سطح کا احاطہ پگمینٹ کے ساتھ جلد کی صورت میں کرتا ہے ۔ یہ مائع عموماً السی کے تیل ، ٹرپنٹائن یا دوسرے بخوری سیال کے تھنر اور ایک خشکندہ پر مشتمل ہوتا ہے ۔ خشکندہ السی کے تیل کو خشک کرنے یا سخت بنانے کا عمل تیز تر کرتا ہے ۔ رنگ ایمشن کی صورت میں پانی کی اساس بھی رکھتے ہیں چنانچہ انہیں ایملشن پینٹس کہا جاتا ہے ۔ اس طرح کے پینٹ ، بوٹاڈائن ، سسٹائرین اور پولی ونائل ایسی ٹیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ |