Sr. | English Words | Urdu Words |
931 | It is God who created the heavens and the earth, and sent down rain from the sky producing fruits for your food thereby, and made you master of the ships that ply in the oceans by His command, subjected the rivers to your control[Q 14-32] R Holy Quranic Report Error! | خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل پیدا کئے۔ اور کشتیوں (اور جہازوں) کو تمہارے زیر فرمان کیا تاکہ دریا (اور سمندر) میں اس کے حکم سے چلیں۔ اور نہروں کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا |
932 | It is God who created you from dust, then from a sperm, then formed you into pairs. Neither does a female conceive nor gives birth without His knowledge; nor do the old grow older or become younger in years but in accordance with the law (of nature). Inde R Holy Quranic Report Error! | اور خدا ہی نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا دیا۔ اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ خدا کو آسان ہے |
933 | It is God who created you of weakness, then after weakness gave you strength, then after strength will give you weakness and grey hair. Surely He makes whatever He wills. He is all-knowing and all-powerful[Q 30-54] R Holy Quranic Report Error! | خدا ہی تو ہے جس نے تم کو (ابتدا میں) کمزور حالت میں پیدا کیا پھر کمزوری کے بعد طاقت عنایت کی پھر طاقت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ صاحب دانش اور صاحب قدرت ہے |
934 | It is God who created you, then gave you sustenance, then He will make you die, and bring you back to life. Is there one among those you associate with Him who can do the least of these things? Too high and exalted is He for what they associate with Him[Q R Holy Quranic Report Error! | خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو رزق دیا پھر تمہیں مارے گا۔ پھر زندہ کرے گا۔ بھلا تمہارے (بنائے ہوئے) شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کر سکے۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شریکوں سے بلند ہے |
935 | It is God who creates you, then makes you die; and some reach the age of dotage when they forget what they had known before. God is indeed all-knowing and all-powerful[Q 16-70] R Holy Quranic Report Error! | اور خدا ہی نے تم کو پیدا کیا۔ پھر وہی تم کو موت دیتا ہے اور تم میں بعض ایسے ہوتے ہیں کہ نہایت خراب عمر کو پہنچ جاتے ہیں اور (بہت کچھ) جاننے کے بعد ہر چیز سے بےعلم ہوجاتے ہیں۔ بےشک خدا (سب کچھ) جاننے والا (اور) قدرت والا ہے |