Sr. | English Words | Urdu Words |
716 |
ZINC CHLORIDE R
Report Error!
|
زنک کلورائیڈ ۔ سفید رنگ کا زبردست آب گیر ٹھوس نقطہ پگھلاﺅ ۲۹۰ سینٹی گریڈ ہے ۔ پانی میں حل ہو کر آب پاشیدگی کی وجہ سے تیزابی محلول بناتا ہے ۔ اسے خشکندہ عامل کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ لکڑی اور پیسٹ کو محفوظ کرنے اور دانتوں کے سیمنٹ میں زنک آکسائیڈ کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔ |
717 |
RUST R
Report Error!
|
زنگ ۔ لوہے کی انحطاط شدہ حالت سے حاصل ہونے والا سرخ بھورا پراڈکٹ ۔ لوہے اور نمی کی زد میں رہے تو اس کی سطح پر بننے لگتا ہے ۔ لوہے کا ہائیڈ ریٹیڈ آکسائیڈ ہے ۔ لوہے کو زنک سے بچانے کے لیے کئی طریقے اپنائے جاتے ہیں لوہے کی سطح پر گریس یا تیل کی تہہ چڑھا دیتا ہے ۔ ۲ ، پینٹ کی تہہ چڑھا دیتا ہے ۔ ۳ ، الیکٹرو پلیٹنگ ۔ ۴ ، گلوینائزنگ وغیرہ ۔ |
718 |
ZINC SULPHATE R
Report Error!
|
زنک سلفیٹ ۔ سفید رنگ کا قلمی ٹھوس مادہ ۔ اسے سلفائیڈ کی کچ دھات کو ہوا میں بھوننے سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ یہ بے رنگ شفاف معین نما قلموں کی صورت میں بنتا ہے ۔ پانی میں حل پذیر ہے زنک کا اہم ترین نمک ہے ۔ اسے سفید پینٹ (کیتھوفور) بنانے میں استعمال کرتے ہیں ۔ زنک پلیٹنگ اور دوسرے زنک مرکبات کا بنیادی مادہ ہے ۔ اس کا ایک ہلکا محلول ( ۸ \ ۱ ) آئی لوشن کے طور پر کام کرتا ہے ۔ |