Sr. | English Words | Urdu Words |
446 | God does accept repentance, but only of those who are guilty of an evil out of ignorance yet quickly repent, and God turns to them again, for God is all-knowing and all-wise[Q 4-17] R Holy Quranic Report Error! | خدا انہیں لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو نادانی سے بری حرکت کر بیٹھے ہیں۔ پھر جلد توبہ قبول کرلیتے ہیں پس ایسے لوگوں پر خدا مہربانی کرتا ہے۔ اور وہ سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے |
447 | God does not burden a soul beyond capacity. Each will enjoy what (good) he earns, as indeed each will suffer from (the wrong) he does. Punish us not, O Lord, if we fail to remember or lapse into error. Burden us not, O Lord, with a burden as You did those R Holy Quranic Report Error! | خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما |
448 | God does not forbid you from being kind and acting justly towards those who did not fight over faith with you, nor expelled you from your homes. God indeed loves those who are just[Q 60-8] R Holy Quranic Report Error! | جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے |
449 | God does not forgive that compeers be ascribed to Him, and absolves all else whatsoever He will. And he who associates compeers with God has indeed wandered far astray[Q 4-116] R Holy Quranic Report Error! | خدا اس کے گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا (اور گناہ) جس کو چاہیے گا بخش دے گا۔ اور جس نے خدا کے ساتھ شریک بنایا وہ رستے سے دور جا پڑا |
450 | God does not forgive that compeers be ascribed to Him, though He may forgive aught else if He please. And he who ascribes compeers to God is guilty of the gravest sin[Q 4-48] R Holy Quranic Report Error! | خدا اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا اور گناہ جس کو چاہے معاف کردے اور جس نے خدا کا شریک مقرر کیا اس نے بڑا بہتان باندھا
|