Sr. | English Words | Urdu Words |
131 | NICKEL (11) OXIDE OR NICKELOUS OXIDE (NIO). R
Report Error! | نکل آکسائیڈ ۔ ایک سبزی مائل سفوف جسے نکل ہائیڈرو آکسائیڈ یا کاربو نیٹ کو ہوا کے بغیر گرم کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ یہ بنیادی آکسائیڈ ہے ۔ میں حل نہیں ہوتا لیکن تیزابوں میں حل ہو جاتا ہے ۔ ہائیڈروجن میں گرم کرنے پر تخفیف ہو کر دھات میں بدل جاتا ہے ۔ |
132 | NICKEL (11) SULPHATE OR NICKEL SULPHATE (NISO4.6H2O). R
Report Error! | نکل سلفیٹ ۔ سبز رنگ کا قلمی مادہ اسے کاربونیٹ کو ہلکے سلفیورک ایسڈ میں تحلیل کر کے حاصل کرتے ہیں اونچے درجہ حرارت پر دوکثیر شکلی نکل سلفیٹ بنتے ہیں ۔ ایک سبز اور دوسرا نیلا ہوتا ہے ۔ یہ نیلگوں سبز دوہرا نمک بناتا ہے جو موہر کے نمک سے مشابہترکھتا ہے اسے سرامکس ، وارنشوں ، پینٹس ، رنگ ریزی اور نکل پلیٹنگ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
133 | NICKEL (111) OXIDE OR NICKELITE OXIDE (NI2O3). R
Report Error! | نکل (111) آکسائیڈ یا نکلائیٹ آکسائیڈ ۔ ایک سیاہ رنگ سفوف نکل آکسائیڈ کو ہوا میں گرم کرنے یا نکل نائٹریٹ 300 سینٹی گریڈ پر گرم کرنے سے حاصل ہوتا ہے پانی میں غیر حل پذیر ہے مرتکز ہائیڈروکلورک ایسڈ میں حل ہو کر کلورین اور آکسی ایسڈز میں حل ہو کر آکسیجن خارج کرتا ہے ۔ |
134 | NICKEL (IV) XIDE OR NICKEL DIOXIDE (NIO2). R
Report Error! | نکل (IV) آکسائیڈ یا نکل ڈائی آکسائیڈ ۔ سیاہ رنگ کا مونو ہائیڈریٹ ، کلورین کو نکل ہائیڈرو آکسائیڈ کے پانی میں سپنشن سے گزارنے پر حاصل ہوتا ہے یا سوڈیم ہائپو کلورائیٹ یا ہائپوبرومائیٹ کونکل سالٹ محلول میں الکلی کی موجودگی میں شامل کرنے سے حاصل کیاجاتا ہے ۔ کیمیائی خواص کے اعتبار سے یہ مینگینز ڈائی آکسائیڈ سے مشابہہ ہے ۔ |
135 | NICKEL 28 R
Report Error! | نکل ۔ سفید نقرئی رنگ کی دھات اچھی پالش بنتی ہے ۔ یہ مخلوط حالت میں مثلاً نکلائیٹ ، نکل بلنڈز اور نکل گلانس میں پائی جاتی ہے انتہائی لچکدار اور آسانی سے ڈھائی جاسکتی ہے ۔ اسے ویلڈ کرنا اور شیٹوں کی صورت میں لپیٹنا آسان ہے ۔ ہوا اور نمی کی مزاحمت کرتی ہے اسے بھرتیں بنانے الیکٹرو پلیٹنگ ، نکل سٹیل اور سٹین لیس سٹیل بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔اس عضر کا ایٹمی وزن 58.71 اور ایٹمی 28 عدد ہے ۔ |