Sr. | English Words | Urdu Words |
3611 |
MITE R Adjective
Report Error!
|
مائیٹ ۔ کرمک ۔ جوں ۔ لیکھ ۔ بہت چھوٹے جالا ساز کیڑے ۔ ان کا جسم ۲۱ حلقوں یا چھلوں پر مشتمل ہوتا ہے جو پیٹ اور سر اور گردن میں تقسیم ہوتے ہیں لاروا کے مرحلہ میں ٹانگوں کے تین جوڑے اور بالغ کیڑے کے چار جوڑے ہوتے ہیں ۔ نباتات خور اور طفیلئیہ کیڑے ہیں ۔ |
3612 |
MALT R
Report Error!
|
مالٹ شعیری ۔ غلہ کی کونپلیں پھوٹنے پر انہیں گرم کر کے خشک کر لیا جاتا ہے ۔ کونپلیں اینزائم سسٹم کو فعال کردیتی ہیں مالٹ عام طور پر جوار سے تیار کیا جاتا ہے لیکن گندم رائی مکئی اور چاول بھی اس ضمن میں استعمال کیے جاتے ہیں مالٹ کا استعمال مشروب سازی اور غذاﺅں میں ہوتا ہے ۔ |
3613 |
MARSUPIUM R Adjective
Report Error!
|
مارسوپئیم ۔ کیسہ تھیلی ۔ کیسہ داران ممالیہ کی مادہ کے پیٹ پہ باہر کی طرف ایک تھیلی بنی ہوتی ہے جس میں وہ اپنے نوزائیدہ بچوں کی پرورش کرتی ہی ۔ تھیلی کے اندر ہی اس کی دودھ کی بھٹنیاں ہوتی ہیں جن سے بچے کو دودھ پینے میں آسانی رہتی ہے ۔ کیسہ دار ممالیہ میں کنگرو ۔ |
3614 |
MYRMECOLACIDAE R Adjective
Report Error!
|
مائرمی ۔ کولاسیڈا ۔ بل دار پروں والے حشرات ۔ سٹائی لوپس کا ایک خاندان ۔ اس کے نر چیونٹی خور کے طفیلئیے اور مادہ راست پروں کی طفیلئیہ ہوتی ہے ۔ نر کے انٹینا سات جوڑوں والے ۔ ٹارسی کے پانچ اجزا لیکن پنجہ نہیں ہوتا ۔ مادہ کے سر صدرہ پر کلاہ نما زائدہ ہوتا ہے ۔ |
3615 |
BER NOUILLI S PRINCIPLE R Adjective
Report Error!
|
مائع کی لہر میں مختلف قطر والے پائپ میں بہائو کی کل قوت فی پائونڈ ہمیشہ ایک جیسی رہتی ہے جہاں دبائو کم ہے وہاں رفتار زیادہ ہے چنانچہ پائپ کے تنگ حصے سے مائع نیزی سے گزرتا ہے جہاں مائع کا دبائو زیادہ ہے وہاں رفتار کم ہے چنانچہ پائپ کے کھلے حصے سے مائع آہستہ بہتا ہے ۔ |