Sr. | English Words | Urdu Words |
3596 |
MYELOGRAPHY R Noun, Adjective
Report Error!
|
مائیلو گرافی ریڑھ کی ہڈی کی ایکس رے فلم مائیلو گرام کہلاتی ہے مائیلو گرافی کا مطلب ہے ریڑھ کی ہڈی کا عکس رے فلم کے ذریعے سے طبعی معائنہ او ر فلم اخذ کرنے کا طریق کار جس سے رسولیوں اعصاب کی جڑوں اور دیگر کیفیات کا پتا چلتا ہے ۔ |
3597 |
ANTI MATTER R Adjective
Report Error!
|
مادہ جو عام مادے کی طرح ہی ہوتا ہے مگر اس کی ضد ہوتا ہے یعنی جب یہ قریب آئیں تو ایک دوسرے کے اثر کو زائل کر دیتے ہیں مثلا اینٹی پروٹان اینٹی پروٹان بالکل پروٹان ہی کی طرح ہے مگر اس پہ پروٹان کے برعکس منفی چارج ہوتا ہے ۔ |
3598 |
MYCETOPHAGIDAE R Adjective
Report Error!
|
مائی سیٹو فیگیڈا ۔ چھوٹے بھونروں کا ایک خاندان ۔ ٹارسی پتلی اور چار جوڑوں پر مشتمل ہوتی ہے ۔ پیٹ کے پانچ یکساں حلقے ہوتے ہیں ۔ گلتی سڑتی لکڑیوں اور درختوں کی چھال کے اندر پائے جانے والی فنجائی کو غذا بناتے ہیں ۔ |
3599 |
MOUTHPARTS R Adjective
Report Error!
|
ماوتھ پارٹس ۔ منہ کے حصے ۔ جوڑوں میں زائدے یعنی لب بالا ۔ لب زیریں ۔ فک اول اور فک اعلیٰ جوڑدار پاوں رکھنے والے حشرات کے منہ کے ارد گرد پائے جاتے ہیں ۔ ان میں کھانے کی عادات کے مطابق ترمیم و تبدیلی پائی جاتی ہے ۔ |
3600 |
MARKHOR R Adjective
Report Error!
|
مارخور ۔ جنگلی بکرا ۔ سم شگافتہ ۔ ممالیہ ۔ ہمالیہ کے دامن میں پایا جاتا ہے ۔ لمبی ڈاڑھی رکھتا ہے ۔ سردیوں میں اس کے بال خاکستری اور گرمیوں میں سفیدی مائل ہو جاتے ہیں ۔ سینگ چکردار اور قد ایک میٹر کے قریب رکھتا ہے ۔ |