Sr. | English Words | Urdu Words |
616 | MUHAMMAD ILYAAS KANDHALWI [ SAINT...WALI ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | رئیس التبلیغ ، حضرت مولانا محمد الیاس کاندھلویؒ ، برِّ صغیر پاک و ہند کے ناموَر اولیاءکرام میں شامل ہیں۔ آپ ۱۳۰۳ ھ میں قصبہ کاندھلہ ضلع مظفر نگر میں پیدا ہُوئے۔ ۱۳۳۴ ھ میں حج بیت اللہ سےمُشّرف ہُوئے۔ بہت بڑے مُبلّغ و مُناظر تھے۔ ۱۳۔ جُولائی ۱۹۴۴ ء کو وصال فرمایا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ |
617 | Muhammad is not the father of any man among you, but a messenger of God, and the seal of the prophets. God has knowledge of everything[Q 33-40] R Holy Quranic Report Error! | محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ خدا کے پیغمبر اور نبیوں (کی نبوت) کی مہر (یعنی اس کو ختم کردینے والے) ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے |
618 | Muhammad is the Prophet of God; and those who are with him are severe with infidels but compassionate among themselves. You may see them kneeling and bowing in reverence, seeking His favour and acceptance. Their mark is on their foreheads from the effect R Holy Quranic Report Error! | محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے |
619 | MUHAMMAD KHAN JONEJO R Noun, Name, Historical Report Error! | محمد خان جونیجو پاکستان کے وزیراعظم تھے جو 18 اگست 1932 کو سندھڑی میں پیدا ہوئے۔ 1985 کے غیر جماعتی الیکشن میں آپ نے کامیابی حاصل کی اور جنرل ضیاالحق نے آپ کو وزیراعظم نامزد کیا ۔آپ کی شہرت پاکستان کے ایماندار سیاستدان اور وزیراعظم کے ہے۔ جنرل ضیاالحق سے کشیدگی ہوئی جن میں اوجڑی کیمپ دھماکے کے بعد جنرل ضیاالحق نے 8 ویں ترمیم استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو ختم کر دیا۔ کئی سالوں کی علالت کے بعد 16 مارچ 1993 کو آپ وفات پاگئے۔ |
620 | MUHAMMAD MUSTFA BAJNAURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت حکیم محمد مصطفیٰ بجنوریؒ ، کا شمار برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائیش معلُوم نہیں ہے۔ والد ماجد مردان علی صاحب تھے۔ نہایت لطیف الطبع اور ذکی الحسن تھے۔ یونانی فنِ طب میں کمال حاصل تھا۔ تاریخِ وفات کا ریکارڈ نہیں ہے۔ |