Sr. | English Words | Urdu Words |
316 | For those who deny the truth and obstruct (others) from the way of God, We shall add torment to torment as they were perpetrating corruption[Q 16-88] R Holy Quranic Report Error! | جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکا ہم اُن کو عذاب پر عذاب دیں گے۔ اس لیے کہ شرارت کیا کرتے تھے |
317 | For those who do good there is goodness and more, and no blot or disgrace will cover their faces. They are people of Paradise, where they will abide for ever[Q 10-26] R Holy Quranic Report Error! | جن لوگوں نے نیکو کاری کی ان کے لیے بھلائی ہے اور (مزید برآں) اور بھی اور ان کے مونہوں پر نہ تو سیاہی چھائے گی اور نہ رسوائی۔ یہی جنتی ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے |
318 | For those who fear God there are pleasure gardens with their Lord[Q 68-34] R Holy Quranic Report Error! | پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں |
319 | For those who fear their Lord in secret is forgiveness and a great reward[Q 67-12] R Holy Quranic Report Error! | (اور) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے |
320 | For those who obey their Lord is excellence. For those who fail to obey, the reckoning will be hard, even if they possess and give as ransom all that there is on the earth, and as much more; and Hell will be their abode: How wretched is its wide expanse[Q R Holy Quranic Report Error! | جن لوگوں نے خدا کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی۔ اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں (مگر نجات کہاں؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔ اور وہ بری جگہ ہے |