| Sr. | English Words | Urdu Words |
| 91 | O Prophet, tell the captives you have taken: \"If God finds some good in your hearts, He will reward you with something better than was taken away from you, and forgive your sins, for God is forgiving and kind[Q 8-70] R Holy Quranic Report Error! | اے پیغمبر جو قیدی تمہارے ہاتھ میں (گرفتار) ہیں ان سے کہہ دو کہ اگر خدا تمہارے دلوں میں نیکی معلوم کرے گا تو جو (مال) تم سے چھن گیا ہے اس سے بہتر تمہیں عنایت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے |
| 92 | O Prophet, tell your wives and daughters, and the women of the faithful, to draw their wraps a little over them. They will thus be recognised and no harm will come to them. God is forgiving and kind[Q 33-59] R Holy Quranic Report Error! | اے پیغمبر اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو) اپنے (مونہوں) پر چادر لٹکا (کر گھونگھٹ نکال) لیا کریں۔ یہ امر ان کے لئے موجب شناخت (وامتیاز) ہوگا تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے |
| 93 | O Prophet, We have sent you as a witness and a bearer of happy tidings and an admonisher[Q 33-45] R Holy Quranic Report Error! | اے پیغمبر ہم نے تم کو گواہی دینے والا اور خوشخبری سنانے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے |
| 94 | O Prophet, when believing women come to you and swear on oath that they will not associate anything with God, nor steal, nor fornicate, nor kill their children, nor accuse others for what they have fabricated themselves, nor disobey you in any rightful th R Holy Quranic Report Error! | اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ خدا کے ساتھ نہ شرک کریں گی نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے ہاتھ پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی اور نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لئے خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے |
| 95 | O PROPHET, WHY should you forbid (yourself) what God has made lawful for you, in order to please your wives? Yet God is forgiving and kind[Q 66-1] R Holy Quranic Report Error! | اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے |