Sr. | English Words | Urdu Words |
6461 | The unbelievers say: \"How is it that no miracle was sent down to him by his Lord?\" Say: \"God leads whosoever He wills astray, and guides whoever turns to Him in repentance[Q 13-27] R Holy Quranic Report Error! | اور کافر کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو (اس کی طرف) رجوع ہوتا ہے اس کو اپنی طرف کا رستہ دکھاتا ہے |
6462 | The unbelievers say: \"There is no coming of the Hour for us.\" Say: \"Why not? By my Lord, the knower of the unknown, it will certainly come for you. Not even an atom´s weight in the heavens and the earth, or something smaller or greater than it, is hid R Holy Quranic Report Error! | اور کافر کہتے ہیں کہ (قیامت کی) گھڑی ہم پر نہیں آئے گی۔ کہہ دو کیوں نہیں (آئے گی) میرے پروردگار کی قسم وہ تم پر ضرور آکر رہے گی (وہ پروردگار) غیب کا جاننے والا (ہے) ذرہ بھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں (نہ) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز ذرے سے چھوٹی یا بڑی ایسی نہیں مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے |
6463 | The unbelievers say: \"We do not believe in this Qur´an, nor in what was (sent) before it.\" If only you could see the sinners when they are made to stand before their Lord, blaming one another! Those who were weak will say to those who were arrogant: \" R Holy Quranic Report Error! | اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نہ تو اس قرآن کو مانیں گے اور نہ ان (کتابوں) کو جو ان سے پہلے کی ہیں اور کاش (ان) ظالموں کو تم اس وقت دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہوں گے اور ایک دوسرے سے ردوکد کر رہے ہوں گے۔ جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑے لوگوں سے کہیں گے کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مومن ہوجاتے |
6464 | The unbelievers say: \"Why no miracle was sent down to him by his Lord?\" But you are only a bearer of warnings, and a guide for every nation[Q 13-7] R Holy Quranic Report Error! | اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نازل نہیں ہوئی۔ سو (اے محمدﷺ) تم تو صرف ہدایت کرنے والے ہو اور ہر ایک قوم کے لیے رہنما ہوا کرتا ہے |
6465 | The unbelievers say: \"Why was the whole Qur´an not sent down all at once to him?\" It was sent thus that We may keep your heart resolute. So We enunciated it by steps and distinctly[Q 25-32] R Holy Quranic Report Error! | اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اُتارا گیا۔ اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھیں۔ اور اسی واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہیں |