Sr. | English Words | Urdu Words |
106 | THE ALL- EMBRACING [ A L - W A S I H ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لو اسِعُ ، { بے اِنتہا وسیع و عریض} قُرانِ پاک میں تین دفعہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ البقرہ کی ۲۴۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور اللّہ تعالے۱ کی ذات بے اِنتہا وسیع و عریض ہے اور وُہ سب کُچھ جانتا ہے۔: سُورۃ اَلکَھف کی ۱۰۹ ویں ، الاعراف کی ۱۵۶ ویں ، اور اَلنجم کی ۳۲ ویں آیت بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہے۔ نیز ، حَدیِثِ نبوی ﷺ {صَحیِح مُسلم} میں بھی اس صِفاتی نام کا تَذکرہ ہے۔ |
107 | THE ALL- EXALTED [ A L - M U T A ` A L I ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لمُتَا لِ ، { سَر بُلند ، رفیِع ، ا علی۱ و ارفع۱ } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لرعَد کی ۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالے۱ } دیکھی اور ان دیکھی چیزوں کا جاننے والا ہے اور اعلی۱ و ارفع۱ ہے ۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلنحل کی ۵۰ ویں ، اَ لدخان کی ۱۹ وین ، اَ لسراء کی ۴۳ ویں ، اور اَ لجِن کی تیسری آیت اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہے ۔ |
108 | THE ALL- GIVING [ A L - W A H H A B ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لَوَ ھَّا بُ ، قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگہ پر پایا جانے والا خُدا تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ آل عمران کی آٹھویں آیت یُوں ہے :۔ { اے اللّہ تعالے۱! } تُو فِیّاض الَو ھَّا بِ ہے۔: نیز ، درج ذیل آیات اللّہ تعالے۱ کے ، ا لَوَ ھَّا بُ ، ہونے کی بھرپُور ترجمان ہیں۔ آ ل عمران کی ۷۳ ویں ، ابراہیم کی ۳۴ ویں ، عَنکبُوت کی۱۷ ویں ، اور اَ لمائدہ کی تیسری آیت۔ |
109 | THE ALL-AWARE [ A L - K H A B I R ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لَخَبیرُ ، { خبر رکھنے والا } خُدا تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے جو احادیث شریف کے علاوہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ الَمُلَک کی ۱۴ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ { اللہ تعالے۱ } سراپا لطِیف اور بخیِر ہے۔: نیز، درج ذیل آیاتِ مُبارکہ اللّہ تعالے۱ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجُمان ہیں۔ سُورۃ آل عِمران کی ۱۵۳ ویں ، الَعادیات کی ۹ تا ۱۱ اور الاسراء کی ۱۷ ویں آیت۔ |
110 | THE ALL-HEARING [ A L - S A M I H ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لسّمیِعُ ، { سُننے والا } یہ خُدا تعالے۱ کے صِفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے جو احادیث کے عِلاوہ قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ لُقمان کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے:۔ بے شک ، اللّہ تعالے۱ سَمّیُع اور ناظرِ { سُننے اور دیکھنے والا } ہے۔ عِلاوہ ازیں سُورۃ ، طہ ، کی ساتو یں اور ۴۶ ویں آیات بھی اللّہ تعالے۱ کے سَمِیعُ و ناظِر ہونے کی ترجمان ہیں۔ |