Sr. | English Words | Urdu Words |
2301 | The forgetful man: yes it does
R Phrase Report Error! | بھولکڑ آدمی: ہاں بنتی ہے
|
2302 | THE FORGIVING R Name Report Error! | العفو ۔ |
2303 | THE FORGIVING [ A L - A F U W ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لعَفُوُّ ، { مُعافی عطا کرنے والا، بخشنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ یہ صِفاتی نام ، دُوسرے دو صِفاتی ناموں ، اَ لغَفار ، اور ، اَ لغفُور ، کا نعم البدَل ہے۔ سُورۃ اَ لحج کی ۶۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالے۱ ہمیشہ مُعاف کرنے والا اور در گُزر کرنے والا ہے ۔: سُورۃ اَ لشوری کی ۲۵ ویں ، اور ۳۴ ویں آیت اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں ۔ حدیِثِ نبوی ﷺ { تِرمدھی شریف } میں بھی اس نام کا تذکرہ مَوجُود ہے ۔ |
2304 | THE FORGIVING [ A L - G H A F F A R ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لغَفَّا رُ ، اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگہ پر پایا جاتا ہے۔ سُورۃ ، ص ، کی ۶۶ ویں آیت یُوں ہے :۔ خُدا تعالے۱ ، جو آسمانوں اور زمین اور اُن کے اندر کی ہر چیز کا مالِک ہے، قادرِ مُطلق اور غَفّاَ ر ہے۔: ذاتِ باری کے صِفاتی نام ، ا لَغفَّا ر ، کی ترجمانی کرنے والی ، قُرانِ پاک میں پائی جانے والی دِیگر آیات یہ ہیں۔: سُورۃ ، طہ، کی ۸۲ ویں ، سُورۃ، غافِر کی تیسری آیت۔ |
2305 | THE FORGIVING [ A L - G H A F O O R ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَلغَفُو رُ ، { مُعاف کرنے والا۔بخشنے والا } احادیِث شریف [مُسلم ۔ البُخاری ]کے عِلاوہ قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ بقرہ کی ۱۷۳ ویں آیت یوُ ں ہے :۔ یہ سَچّ ہے کہ اللّہ تعالے۱ غفُو ر اور رحیم ہے ۔: سُورۃ الَحجَر کی ۴۹ ویں آیت یوُں ہے :۔ { اَے مُحمدﷺ } ! میرے خادموں کو بتا دو کہ میں غَفُو ر اور رحیم ہُوں ۔: |