Sr. | English Words | Urdu Words |
22091 | And when God will say: \"O Jesus, son of Mary, remember the favours I bestowed on you and your mother, and reinforced you with divine grace that you spoke to men when in the cradle, and when in the prime of life; when I taught you the law and the judgemen R Holy Quranic Report Error! | جب خدا (عیسیٰ سے) فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! میرے ان احسانوں کو یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کئے جب میں نے روح القدس (یعنی جبرئیل) سے تمہاری مدد کی تم جھولے میں اور جوان ہو کر (ایک ہی نسق پر) لوگوں سے گفتگو کرتے تھے اور جب میں نے تم کو کتاب اور دانائی اور تورات اور انجیل سکھائی اور جب تم میرے حکم سے مٹی کا جانور بنا کر اس میں پھونک مار دیتے تھے تو وہ میرے حکم سے اڑنے لگتا تھا اور مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو میرے حکم سے چنگا کر دیتے تھے اور مردے کو میرے حکم سے (زندہ کرکے قبر سے) نکال کھڑا کرتے تھے اور جب میں نے بنی اسرائیل (کے ہاتھوں) کو تم سے روک دیا جب تم ان کے پاس کھلے نشان لے کر آئے تو جو ان میں سے کافر تھے کہنے لگے کہ یہ صریح جادو ہے |
22092 | And when he brought the truth to them from Us, they said: \"Slay the sons of those who believe with him, and spare their women.\" But the unbelievers´ stratagem is bound to fail[Q 40-25] R Holy Quranic Report Error! | غرض جب وہ ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر پہنچے تو کہنے لگے کہ جو اس کے ساتھ (خدا پر) ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کردو اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دو۔ اور کافروں کی تدبیریں بےٹھکانے ہوتی ہیں |
22093 | And when he came to the waters of Midian he found a crowd of people watering (their flocks), and saw two maidens holding back (their cattle). He asked: \"What is the trouble with you?\" They said: \"We cannot water our flock till the shepherds have driven R Holy Quranic Report Error! | اور جب مدین کے پانی (کے مقام) پر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں لوگ جمع ہو رہے (اور اپنے چارپایوں کو) پانی پلا رہے ہیں اور ان کے ایک طرف دو عورتیں (اپنی بکریوں کو) روکے کھڑی ہیں۔ موسٰی نے (اُن سے) کہا تمہارا کیا کام ہے۔ وہ بولیں کہ جب تک چرواہے (اپنے چارپایوں کو) لے نہ جائیں ہم پانی نہیں پلا سکتے اور ہمارے والد بڑی عمر کے بوڑھے ہیں |
22094 | And when I inspired the disciples (through Jesus) to believe in Me and My apostle, they said: \"We believe, and You bear witness that we submit[Q 5-111] R Holy Quranic Report Error! | اور جب میں نے حواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ کہنے لگے کہ (پروردگار) ہم ایمان لائے تو شاہد رہیو کہ ہم فرمانبردار ہیں |
22095 | and when in after years my school fellows who had on prizes, R Phrase Report Error! | اور جب اس کے بعد آنے والے سالوں میں میرے سکول کے ساتھیوں کو ، |