Sr. | English Words | Urdu Words |
2966 | Abdul Sattar Edhi is on the top, by virtue of good instruction but little education, the world is all praise for him R Phrase Report Error! | ان لوگوں میں عبدالستار ایدھی کا نام سرفہرست ہے، معمولی تعلیم مگراچھی تربیت کی بدولت آج دنیا ان کے کام کی قدر کرتی ہے |
2967 | ABDUL-GHHAFOOR MADANI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا عبد الغفور صاحب مدنیؒ ، برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں شامل ہیں ۔ آپ مولانا شاہ صاحب مرحُوم ، ضلع ہزارہ میں ۱۸۹۴ ء میں پیدا ہوئے۔ ۳۲۔ سال تک مدینہ طیبہ میں قیام فرمایا۔ یکم ربیع الاول ۱۳۸۹ ھ { ۱۸۔مئی ۱۹۶۹ صدی مسیحی } مدینہ شریف ہی میں وصال فرمایا اور جنت البقیع میں مدفُون ہیں ۔ انا للہ و انا علیہ راجعون۔ |
2968 | ABDUL-GHHANI PHOOL-PURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھُول پوریؒ ، کا نام برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں نمایاں ہے۔ آپ ۱۲۹۳ ھ میں ضلع اعظم گڑھ کے ایک گائوں بہ چھائوں میں پیدا ہوئے۔ زاہد و مُتقی تھے۔ ڈیل ڈول پہلوانوں کی سی تھی۔ کئی تالیفات { خصُوصاّ صراطِ مُستقیم } چھوڑیں۔ ۱۲۔ اگست ۱۹۶۳ ء کو وِصال فرمایا۔ |
2969 | ABDUL-JABAAR HASARWI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا عبدالجبار صاحب حصارویؒ ، ۲۵۔ مارچ ۱۸۹۳ صدی مسیحی میں موضع ڈربی، تحصیل سرسہ، ضلع حصار میں پیدا ہُوئے۔ آپکا شُمار برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ حُقّہ پینے والے مشہُور واعظ اور مُبلّغ تھے۔ بُہت سے خطُوط یادگار چھوڑے ہیں۔ ۱۶۔ اپریل ۱۹۵۱ صدی مسیحی میں وِصال فرمایا۔ |
2970 | ABDUL-MALAK R Name Report Error! | عبدالمالک: اللہ کا بندہ ۔ |