Sr. | English Words | Urdu Words |
31006 | As for those who disbelieve, neither wealth nor children will avail them in the least against God. They are the residents of Hell where they will live for ever[Q 3-116] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ کافر ہیں ان کے مال اور اولاد خدا کے غضب کو ہرگز نہیں ٹال سکیں گے اور یہ لوگ اہلِ دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے |
31007 | As for those who disbelieve, their deeds are like a mirage in the desert which the thirsty takes for water till he reaches it to find that there was nothing, and finds God with him who settles his account, for God is swift at the reckoning[Q 24-39] R Holy Quranic Report Error! | جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور خدا جلد حساب کرنے والا ہے |
31008 | As for those who disobey, their abode is Hell. Whensoever they wish to escape from it they would be dragged back into it, and told: \"Taste the torment of the Fire which you used to call a lie.\"[Q 32-20] R Holy Quranic Report Error! | اور جنہوں نے نافرمانی کی اُن کے رہنے کے لئے دوزخ ہے جب چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں تو اس میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور اُن سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو |
31009 | As for those who do not believe in the Hereafter, We have prepared a painful punishment[Q 17-10] R Holy Quranic Report Error! | اور یہ بھی (بتاتا ہے) کہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے |
31010 | As for those who do not hope to meet Us (after death), and are content with the life of this world, who are oblivious of Our signs[Q 10-7] R Holy Quranic Report Error! | جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اسی پر مطئمن ہو بیٹھے اور ہماری نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں |