Sr. | English Words | Urdu Words |
5426 | Tell them: \"Bring your witnesses to testify that God has forbidden this (and this).\" Then even if they testify, you should not testify with them; and do not follow the wishes of those who deny Our signs and believe not in the Hereafter, and make others R Holy Quranic Report Error! | کہو کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو بتائیں کہ خدا نے یہ چیزیں حرام کی ہیں پھر اگر وہ (آ کر) گواہی دیں تو تم ان کے ساتھ گواہی نہ دینا اور نہ ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں |
5427 | Tell them: \"Come, I will read out what your Lord has made binding on you: That you make none the equal of God, and be good to your parents, and do not abandon your children out of poverty, for We give you food and We shall provide for them; and avoid wha R Holy Quranic Report Error! | کہہ کہ (لوگو) آؤ میں تمہیں وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کر دی ہیں (ان کی نسبت اس نے اس طرح ارشاد فرمایا ہے) کہ کسی چیز کو خدا کا شریک نہ بنانا اور ماں باپ (سے بدسلوکی نہ کرنا بلکہ) سلوک کرتے رہنا اور ناداری (کے اندیشے) سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا کیونکہ تم کو اور ان کو ہم ہی رزق دیتے ہیں اور بےحیائی کے کام ظاہر ہوں یا پوشیدہ ان کے پاس نہ پھٹکنا اور کسی جان (والے) کو جس کے قتل کو خدا نے حرام کر دیا ہے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی جس کا شریعت حکم دے) ان باتوں کا وہ تمہیں ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو |
5428 | Tell them: \"Death from which you run, will surely come to you. You will then be sent back to Him who knows the unknown and the known, who will tell you what you used to do[Q 62-8] R Holy Quranic Report Error! | کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا |
5429 | Tell them: \"God is sufficient witness between me and you, for He knows His creatures well, and is well-informed[Q 17-96] R Holy Quranic Report Error! | کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔ وہی اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) دیکھنے والا ہے |
5430 | Tell them: \"I am forbidden to worship those you invoke apart from God.\" And say: \"I will not follow your wishes. If I do, I shall be lost and not be one of those who follow the right path[Q 6-56] R Holy Quranic Report Error! | (اے پیغمبر! کفار سے) کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت سے منع کیا گیا ہے۔ (یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہاری خواہشوں کی پیروی نہیں کروں گا ایسا کروں تو گمراہ ہوجاؤں اور ہدایت یافتہ لوگوں میں نہ رہوں |