Sr. | English Words | Urdu Words |
21 | T H E C I T Y [ AL - BALAD ] R Noun, Name, Holy Quranic Report Error! | سُورۃ اَ لبَلَدِ ، قُرانِ کریم کی نویویں [ ۹۰ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون مکّہ مُکَرّمہ کا مُقَدّس رِشتہ نبی کریمﷺ کی ذات کے ساتھ اللہ تعالے۱ کی پاک رضا کا ترجمان ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی دَور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۲۰ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
22 | T H E F I G [ AT - TEEN ] R Noun, Name, Holy Quranic Report Error! | سُورۃ اَ لتّیِنِ ، قُرانِ پاک کی پچانو ویں [ ۹۵ ] سُورۃِ مُبارکہ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ خُدا تعالے۱ نے اِنسان کو بہترین حالت میں خلق کیا ہے۔ لیکن وُہ خطا اور لغزش کا پُتلا ہے۔ تاہم ایمان اور ثابت قدم رہ کر وُہ کامیاب ہے۔ یہ سُورۃ، سُورۃ نمبر ۱۰۳ کے ساتھ مربُوط ہے اور آٹھ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
23 | T H E F I R M [ STEAD-FAST ] ... A L - M A T E E N R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لمَتیِنُ ، { مُستحِکَم ، غَیر مُتغَیّر } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللُہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلذاریات کی ۵۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالے۱ الرّزّاَق ، اَلقادَر اور المتیِنُ ہے۔: سُورۃ اَلرعد کی ۱۳ ویں ، اَلرُوم کی ۳۰ ویں ، فاطِر کی ۴۳ ویں اور ا لاعراف کی ۱۸۳ ویں آیت۔ نیز اِبنِ ماجہ {حدیِثِ نبوی ﷺ } میں یہ صِفاتی نام مَوجُود ہے۔ |
24 | T H E F I R S T [ A L - A W W A L ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لا وّ لُ ، { سب سے پہلا ، مُقَدّم ترین } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ اُس کا وجُود اُس کی پیدا کردہ ساری کائنات سے پیشتر ھی سے ہے۔ اَلا وّ لُ اور اَ لآخِر ، والے دونوں صِفاتی نام ساتھ ساتھ آئے ہیں ۔ سُورۃ اَلحدید کی تیسری آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالے۱ } اَ لآ وّ لُ ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ اَلحج کی ۴۷ ویں ، اور اَ لجِن کی چوتھی آیت بھی اسی صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرتی ہے ۔ صَحیِح بُخاری اور صَحِیح مُسلم میں بھی اس صِفاتی نام کا ذِکر موجُود ہے۔ |
25 | T H E G L O R I O U S [ A L - M A J E E D ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لَمجیِدُ ، { پُر جلال ، عظیم المَرتبت } قُرانِ پاک میں اللّہ تعالے۱ کا دو سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ عَبسَ کی ۱۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالے۱ ، جو صاحِبِ تخت اور عظیم المرتبت ہے ۔: ایک اور صِفاتی نام ، الکریم ، بھی ، المجید ، ھی کے معنی میں اِستعمال کیا گیا ہے۔ قُرانِ پاک کے لئے یہ دونوں صِفاتی نام اِستعمال کئے جاتے ہیں، یعنی ، قُرانِ کریم ، اور قُرانِ مجید ۔ سُورۃ ، ق ، کی پہلی آیت اور ھود کی ۷۳ ویں آیت بھی اس صِفاتی نام کی ترجمان ہے۔ |