Sr. | English Words | Urdu Words |
31 | T H E J U S T [ A L - A A D I L ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لَعدَلُ { الَعادِل ۔ اِنصاف کرنے والا } خُدا تعالے۱ کے صِفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے جو احادیث کے علاوہ قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ دفعہ آیا ہے۔ سُورۃ النحَل کی ۹۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالے اِنصاف اور بھلائی کرنے والا ہے۔: نیز ، درج ذیل آیات مُلاحظہ کیجئے جو کہ اللّہ تعالے۱ کے ، العَدَل ، ہونے کی نُمائیندگی کرتی ہیں۔ سُورۃ النساء کی ۴۰ ویں ، الاَنبیاء کی۴۷ ویں اور آل عمران کی ۱۸۲ ویں آیت۔ |
32 | T H E J U S T [ A L - M U Q S I T ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لمُقسِطُ ، { عَدل اور اِنصاف کرنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ یہ نام ایک دُوسرے صِفاتی نام اَلعادِل کا نَعم البدَل ہے۔ سُورۃ الاعراف کی ۲۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ {اَے مُحمدﷺ} کہہ دو کہ میرے اللّہ نے اِنصاف کرنے کا حُکم دیا ہے۔: علاوہ ازیں درج ذیل آیات اسی صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ اَلنحل کی ۹۰ ویں ، آل عمران کی ۱۸ ویں اور ۱۸۲ ویں ، اَلنساء کی ۱۳۵ ویں اور ۱۴۷ ویں آیت۔ نیز ، صَحیح مُسلم { حدیِثِ نبویﷺ } میں بھی اس صِفاتی نام کا ذِکر مَوجُود ہے ۔ |
33 | T H E L A S T [ A L - A A K H I R ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لآ خِرُ ، { اِختتَام یا خاتمہ کرنے والا } قُرانِ پاک میں پایاجانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے جو کہ دُوسرے صِفاتی نام ، اَ لآ وّ لُ کے ساتھ آیا ہے۔ سُورۃ اَ لحدید کی تیسری آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالے۱ اَ لآ وّلُ ہے اور وُہی اَ لآ خِرُ بھی ہے۔ سُورۃ اَ لقیامت کی ۷ تا ۱۲ آیات بھی اسی نام کی ترجمان ہیں ۔ حدیِثِ نبوی ﷺ { صَحیِح مُسلم میں اس صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کی گئی ہے ۔ |
34 | T H E L I G H T [ A L - N O O R ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لنُوّ رُ { قُرانِ پاک میں تین مرتبہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لنُوّ رُ کی ۳۵ ویں آیت میں یُوں مرقُوم ہے :۔ اللّہ تعالے۱ آسمانوں اور زمین کا نُور ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، درج ذیل آیات اسی صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کرتی ہیں۔ سُورۃ اَ لتغابن کی ۸ ویں ، نُوح کی ۸ ویں ، اور فاطِر کی ۲۰ ویں آیت۔ نِیز ، احادیِثِ نبوی ﷺ { ا لبُخاری اور صَحیح مُسلم }میں بھی اس نام کا تذکرہ موجُود ہے۔ |
35 | T H E L O V I N G [ A L - W A D O O D ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَلودُود ، { سراپا مُحّبت } قُرانِ پاک میں تین مرتبہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلبرُوج کی ۱۴ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ اللّہ تعالے۱ سراپا غَفّار اور سراپا مُحَبّت ہے ۔: علاوہ ازیں، درج ذیل آیات بھی ذاتِ باری تعالے۱ کے اسی صفاتی نام کی نُمائندگی کرتی ہیں :۔ سُورۃ الَمائدہ کی ۵۴ ویں ، آل عمران کی ۳۱ ویں ، اور مَریم کی ۹۶ ویں آیت۔ حَدیثِ نبوی ﷺ { صَحیح بُخاری } میں بھی اس صِفاتی نام کا ذِکر ہے۔ |