Sr. | English Words | Urdu Words |
41 | T H E S U B L I M E [ A L - A L I Y ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لَعَلییُّ ، { ارفع ، پّر جلال } احادیِث شریف کے علاوہ، قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مُقامات پر پایا جانے والا الّلہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلنساء کی ۳۴ وں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالے۱ ارفع و اعلے۱ ہے ۔: اسی صِفاتی نام کی نُمائندگی کرنے والی درج ذیل آیت مُلاحظہ کیجئے:۔ سُورۃ ا لزخرف کی ۸۲ ویں، ا لَشوری کی ۵۱ ویں ، اور ا لَاّعلی کی پہلی آیت ۔ |
42 | T H E S U B T L E [ A L - L A T E E F ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ للطیِفُ ، { شفیق و خلیق } یہ اللّہ تعا لے۱ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے جو کہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ آیا ہے ۔ سُورۃ الشوری کی ۱۹ وین آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالے۱ اپنے خِدمت گُزاروں کے حق میں لطیِف ہے۔ : اللّہ تعالے۱ کے اس صفاتی نام کی ترجمانی کرنے والی دیگر آیات یہ ہیں :۔ سُورۃ یُوسف کی ۱۰۰ ویں آیت ، الانعام کی ۱۰۳ ، اور الَملکُ کی ۱۴ ویں آیت۔ |
43 | T H E S U N [ ASH - SHAMS ] R Noun, Name, Holy Quranic Report Error! | سُورۃ اَ لشَمسِ ، قُرانِ پاک کی اکانویویں [ ۹۱ ] سُورۃ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ، سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ ِمُبارکہ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ لازمی ہے کی اِنسان اپنی رُوحانی ذمہّ داری کو پہچانے اور اللہ تعالے۱ سے ڈرے، ورنہ اُسے بھیانک صُورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور پندرہ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
44 | T H E S U P E R B [ A L - M U T A K A B B I R ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لَمتَکبِّرُ ، قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے جو دُوسرے صِفاتی ناموں کے ساتھ ساتھ آیا ہے۔ سُورۃ ا لَحشرَ، کی ۲۳ ویں آیت یُوں ہے : وُہ { اللّہ } ا لَسُلطان، ا لَقَدّوُس، ا لَا وفا دار ، المَومِنُ ، ا لَقاِدَر ، الَجبّار ، اور ا لَمُتَکّبِرُ ، { پُر جلال و الکَمال } ہے۔ عِلاوہ ازیں ،درج ذیل آیات بھی اسی صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرتی ہیں۔ سُورۃ ا لجَا ثیۃ کی ۳۷ ویں ، ا لَحدید، کی۲۳ ویں ، اور ا لَاعَرا ف ، کی ۱۴۶ ویں آیت۔ |
45 | T H E W I S E [ A L - H A K E E M ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لحَکیِمُ ، { دانا، صاحِبِ بَصیرت} قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا وصفی نام ہے۔ سُورۃ الَتوبۃ کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالے۱ عالِم الَغیَب اور صاحِبِ بصیرت ہے۔: درج ذیل آیات بھی خُدا تعالے۱ کے اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ السجدہ کی ۷ ویں ، الانبیاء کی ۱۶ ویں ، آل عمران کی ۱۹۱ ویں اور الاسراء کی ۳۹ ویں آیت۔ |