Sr. | English Words | Urdu Words |
26 | T H E G R E A T [ A L - K A B I R ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لکَبیِر ، { عظیم ، بُزُ ر گ } احادیِث ِ نَبو ی کے علاوہ ، قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مُقامات پر آنے والا خُدا تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلرعد کی ۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ دیکھی اور ا ن دیکھی {غَیب کی اور ظاہِری} چیزو ں کو جاننے والا اللّہ ، ارفع و اعلے۱ اور نہایت بُلند مرتبہ ہے۔: |
27 | T H E G U I D E [ A L - H A A D I ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لھَا دِیی ، { ھَدائت دینے والا ، رَاہنما } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَ لفُرقان کی ۳۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ تُمہارا اللّہ تُمہارے لئے کافی و وافی راہنما اور مَددگار ہے ۔: علاوہ ازیں ، درج ذیل آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ اَ لحج کی ۵۴ ویں ، یُونس کی ۹ ویں ، اَ لعنکبُوت کی ۶۹ ویں ، طَہَ ، کی ۵۰ ویں ، الانسان کی تیسری ، اور آل عمران کی ۸ ویں آیت ۔ نیز ، حَدیِثِ نبوی ﷺ { صَحیح مُسلم } میں بھی اس نام کا تذکرہ موجُود ہے۔ |
28 | T H E G U I D E [ A L - R A S H E E D ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لرّشیِیدُ ، { راست رو ، صادِق ، سَچّا راہنُما } قُرانِ پاک میں پایاجانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے جو ایک اَور صِفاتی نام ، اَ لھَا دِیی ، کا نعم اَ لبدَل ہے ۔ سُورۃ اَ لکھف کی ۱۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ { اَے اللّہ ! } ہمارے روز مَرّہ کے مُعاملات میں ہمیں راست روی سے مُلَبّس کر ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ بقرہ کی ۲۵۶ ویں ، اَ لِجِن کی دُوسری ، اور اَ لکھف کی ۱۷ ویں آیت ، یہ تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی توضیح کرتی ہیں۔ نیز ،حَدیِثِ نبوی ﷺ { ترمدھی شریف } میں بھی اِس صِفاتی نام کا تَذکرہ مَوجُود ہے ۔ |
29 | T H E J I N N [ A L - J I N N ] R Noun, Name, Holy Quranic Report Error! | سُورۃ اَلجِن ، قُرانِ پاک کی بہترویں [ ۷۲ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ، جِن، اور پہلی اٹھارہ آیات کے نفسِ مضمُون کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ سالِ ہِجر ی سے دو برس پہلے ، آخر ی دَور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور اٹھائیس { ۲۸ } آیات پر مُشتمل ہے۔ |
30 | T H E J U D G E [ A L - H A K A M ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لحَکَمُ ، { صاحِبِ عدالت } قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ مرتبہ مذکُور ، اللُہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الَقصَص کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ} صاحِبِ عدالت ہے اور تُمہیں اُسی کی طرف لَوٹنا ہے۔: عِلاوہ ازیں ، درج ذیل آیات بھی اللّہ تعالے۱ کے صاحِبِ عدالت ہونے کی نُمائیندگی کرتی ہیں۔ سُورۃالَرعد، کی ۴۱ ویں ، یُونس کی ۱۰۹ ویں ، الَانعام کی ۶۲ اور ۱۱۴ ویں اور الاَحزاب کی ۳۶ ویں آیت۔ |