Sr. | English Words | Urdu Words |
941 | MAGNESIUM SULPHATE R
Report Error! | میگنیشیم سلفیٹ ۔ فطرت میں یہ کیسرائیٹ کی صور ت میں اور انگلستان میں ایپسم چشموں کے معدنی پانی میں یہ ایپسم سالٹ کی صورت میں پایا جاتا ہے ۔ کیسرائیٹ کی صورت میں نمک شفاف قلموں میں ملتا ہے کو ہوا میں آنے پر قلموں کا پانی گنوا بیٹھتا ہے ۔ پانی میں خوب حل پذیر ہے اور آب پاشیدگی پر تیزابی محلول مہیا کرتا ہے ادویات میں اسے مسہل اور رنگ ریزی ، روغن اور صابن سازی میں کاگی کے طور پر جبکہ سلفیورک ایسڈ بنانے لے لیے عمل انگیز طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
942 | MAGNESIUM SULPHIDE R
Report Error! | میگنیشیم سلفائیڈ ۔ میگنیشیم نائیٹرائیڈ پر ہائیڈروجن سلفائیڈ کے عمل سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ |
943 | MAGNESIUM TRISILICATE R
Report Error! | میگنیشیم ٹرائی سلیکیٹ ۔ اسے ڈائی میگنیشیم ٹرائی سلیکیٹ بھی کہتے ہیں ۔ یہ سفید رنگ کا بے ذائقہ سفوف ہوتا ہے ۔ جسے دافع تیزابیت اور دافع بو مادے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
944 | MAGNESIUN NITRATE R
Report Error! | میگنیشیم نائٹریٹ ۔ ایک مستحکم سالٹ 6,9 اور 2 ہائیڈریٹس بناتاہے ۔ ہائیڈریٹس کو HNO3 کے ساتھ گرم کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ |
945 | MAGNESUIM CARBONATE R
Report Error! | میگنیشیم کاربونیٹ ۔ ایک سفوف السر میں ہلکے جلاب کے طور پر مستعمل ۔ |