Sr. | English Words | Urdu Words |
19541 | MUHAMMAD (PBUH) R Noun Report Error! | محمدﷺ ۔ صفات حميدہ کے لائق ۔ بڑی تعريفوں کے لائق ۔ جن کا ہر عمل اللہ تعالی کے بتائے ہوے احکامات کے مطابق ہے ۔ اللہ تعالی کے آخری نبی ۔ جن کے بعد نہ کوئی نبی آيا ہے اور نہ آئے گا ۔ |
19542 | MUHAMMAD AABID HUSSAIN DIO-BANDI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرتِ حاجی سید مُحمد عابد حُسین دیو بندیؒ، آپ ۱۲۵۰ ھ { ۱۸۳۴ ء } میں پیدا ہُوئے۔آپ بھی مجوزینِ دار العلُوم میں سے ہیں ۔ آپ تین دفعہ اس ادارے کے مُہتمم مُقرّر ہُوئے۔ آپکا نسبتی تعلق ساداتِ رضویہ سے ہے۔ رشد و ہدائت کے علاوہ ، فنِ عملیات ، میں زبردست ملکہ حاصل تھا۔ طریقہء چشتیہ صابریہ کے بُزُرگ تھے۔ آپ ۲۷۔ ذوالحج ۱۳۳۱ { ۱۹۱۲ء } بروز جُمعرات دیو بند میں وِصال فرما گئے اور وہیں دفن ہُوئے۔ |
19543 | MUHAMMAD ABDULLAH SALIM-PURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا محمد عبدُاللہ سلیم پوریؒ ، میاں نُور محمد کے گھر ۲۶۔ رجب۱۳۲۲ ھ { ۵۔ اکتُوبر ۱۹۰۴ ء } کو موضع سلیم پور سدھواں ضلع لدھیانہ میں پیدا ہُوئے۔ برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں شامل ہیں۔ دارالعلُوم دیو بند سے ۱۳۴۵ ھ میں سندِ فضیلت حاصل کی۔ سلسلہ نقشبندیہ کی ترویج و توسیع میں مصرُوف رہے۔ ۲۷۔ شوال ۱۳۷۶ ھ { جُون۔ ۱۹۵۶ ء } کو وِصال فرمایا۔ |
19544 | MUHAMMAD ALI BOGRA R Noun, Name, Historical Report Error! | محمد علی بو گرہ (1909-1963) پاکستان کے تیسرے وزیراعظم تھے۔ آپ نے 1953 سے 1955 تک وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا، 1953 میں اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد نے آپ کو پاکستان کا وزیر اعظم مقرر کیا۔ وزیر اعظم کے طور پر آپ نے پاکستان کا آئین بنانا شروع کیا۔ |
19545 | MUHAMMAD ALI JINNAH R Noun, Name Report Error! | محمد علی جناح،قائد اعظم پاکستان، بانیِ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان، پہلے گورنر جنرل پاکستان، |