Sr. | English Words | Urdu Words |
9731 | MERCURY SULPHATE R
Report Error! | مرکری (1) سلفیٹ ۔ ایک ٹھوس سفید قلمی مادہ جو حل پذیر سلفیٹ کو مرکری (1) نائٹریٹ کے محلول میں شامل کرنے سے حاصل ہوتی ہے ۔ |
9732 | MERCURY SULPHIDE R
Report Error! | مرکری () سلفائيڈ سیاہ رنگ کا رسوب جو ہائیڈروجن سلفائیڈ کو مرکیورک کلورائیڈ کے محلول سے گزارنے پر حاصل ہوتا ہے ۔ یہ فطرت میں شنگرف کی صورت میں ملتا ہے ۔ سیاہ سلفائیڈ بتدریج سرخ اور بلورین ہوجاتا ہے ۔ پانی غیر حل پذیر ہے ۔ گرم کرنے پر یہ مرکری اور سلفر میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔ یہ سرخ اور سیاہ رنگوں میں پایا جاتا ہے جو ہوا میں جل کر سلفر ڈائی آکسائیڈ دیتا ہے ۔ یہ سرخ اور سیاہ رنگوں میں پایا جاتا ہے ۔ سرخ رنگ کی ورائٹی پگمنٹ کے طور پر ورمیلون کے نام سے استعمال کی جاتی ہے ۔ |
9733 | MERCURY VAPOUR LAMP R
Report Error! | مرکری بخاراتی لیمپ ۔ ایک لیمپ جس سے طاقتور نیلگو ں روشنی خارج ہوتی ہے اس کی وجہ بلب میں سے مرکری (پارے) کے بخارات میں برقی روکا گزرنا ہے ۔ یہ روشنی بالائے بنفشی شعاعوں سے مالا مال ہوتی ہے اسے مصنوعی دھوپ کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ سٹریٹ لائٹنگ میں بھی یہ لیمپ استعمال کیے جاتے ہیں ۔ |
9734 | MERCURY(11) CARBONATE OR MERCURIC CARBONATE R
Report Error! | مرکری ۔ (11) کاربونیٹ یا مرکیورک کاربونیٹ ۔ پوٹاشیم کاربونیٹ اور پوٹاشیم بائی کاربونیٹ کے محلول کو بالترتیب مرکیورک نائٹریٹ محلول سے ٹریٹ کرنے پر حاصل ہوتا ہے یہ صرف بنیادی کاربونیٹ کی صورت میں پایا جاتا ہے اور زرد اور بھورے مرکبات کی صورت میں دستیاب ہے ۔ |
9735 | MERCURY(11) OXIDE (MERCURIC OXIDE) R
Report Error! | مرکری آکسائیڈ (مرکیورک آکسائیڈ ) زرد رنگ کا ٹھوس مادہ جو کاسٹک سوڈاکے محلول کو مرکیورک کلورائیڈ کے محلول میں شامل کرنے سے حاصل ہوتا ہے ۔ |