Sr. | English Words | Urdu Words |
19566 | MUHAMMAD ZAKARIAH KADHALWI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت شیخ الحدیث ، مولانا محمد زکریاہ کاندھلویؒ ، مولانا محمد یحییٰ صاحب کے بڑے صاحبزادے تھے۔ آپکا شُمار برِّ صغیر پاک و ہند کے چوٹی کے عُلماء میں ہوتا ہے۔ آپ ۱۱۔ رمضان ۱۳۱۵ ھ میں پیدا ہُوئے۔ ۳۳ ھ تک فارغ التحصیل ہو گئے۔ بُہت سی تصانیف چھوڑیں۔ آپکی تاریخ وفات معلُوم نہیں ہے۔ |
19567 | MUHAMMAD ZAMIN SHAHEED R Noun, Name, Islamic Law Report Error! | حضرت حافظ مُحمد ضامن صاحب شہیدؒ، ۱۲۲۵ اور ۱۲۳۰ کے درمیان پیدا ہُوئے۔ آپ مُستند تعلیم یافتہ نہ تھے۔ آپکا ذِکرِ خیر دارالعلُوم دیوبند میں تواتر کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ اتباع سُنت اور استیصالِ بِدعت میں بُہت آگے تھے۔ سلسلہ سلوک میں چشتیہ خاندان سے تعلق تھا۔ نسب کے اعتبار سے آپکا سلسلہ حضرت عُمر فارُوقِ اعظم کے ساتھ جا ملتا ہے۔ ۲۴۔مُحرم الحرام، ۱۲۷۴ پیر کے دِن ظُہر کے وقت شربتِ شہادت نوش فرمایا۔ بوقتِ شہادت عُمر ۴۵ سال تھی۔ |
19568 | MUHAMMAD [ S A A W W ] R Noun, Name, Holy Quranic Report Error! | سُورۃ مُحمدﷺ ، قُرانِ پاک کی سینتالیسویں [ ۴۷ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۲ ہے۔ اکثر مُفّسرین کے مُطابق آیت نمبر ۱۸ ھِجرت کے دوران نازل ہُوئی۔ یہ سُورۃ مُبارکہ مدینہ شریف میں نازل ہُوئی اور ۳۸ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
19569 | MUHAMMAD { P B U H } R Noun, Name, Holy Quranic Report Error! | پیغمبرِ اِسلام، حضرت مُحمد ﷺ ، کا ذِکرِ مُبارک قُرانِ پاک میں سُورۃ مُحمدﷺ کے علاوہ دیگر ۲۰ سے زیادہ سُورتوں میں آیا ہے۔ آپ ۱۲ ربیع الاّول عام الفیل { ۹ ربیع الاول ، ۲۲ اپریل }بمُطابق ۲۰ اپریل ۵۷۱ صدی مسیحی ، بمُطابق یکم جیٹھ ۶۲۸ بکرمی میں عرب کے مشہُور ھاشم{ قریش } قبیلے کے ایک نیک خصلت شخص عبدُاللہ کےہاں پیدا ہُوئے۔ ماں کا نام آمنہ اور دادا کا نام عبدُالمُطلب اور دادی ہالہ بنت وہیب تھیں۔ ۶ سال بعد والدہ بھی وِصال فرما گئیں۔ چونکہ والدِ مُحترم اللہ کو پیارے ہو چُکے تھے ، اسلئے دادا نے پرورش اپنے زمّہ لی ۔ شُروع ہی سے اِنتہائی نیک اور پرہیزگار تھے۔ ۲۳۔سال کی عُمر میں تجارت شُرُوع کی۔ ۲۵ سال کی عُمر میں حضرتِ خدیجۃ الکُبرے۱ سے شادی ہُوئی۔ ۹۔ربیع الاول ۴۱ میلادی، کو پہلی وحی ملی۔ ۲۶۔ صفر، ۱۴ نبوی مدینہ شریف ھَجرت فرمائی۔ ۵۰ سال کی عُمر میں معراجِ مُبارک ہُوا۔ ۲۰ رمضان، ۸۔ھجری کو مکّہ فتح ہُوا۔ ۱۲۔ ربیع الاول ۱۱ ھجری { ۷۔جُون ۶۳۲ صدی مسیحی } میں ۶۳ سال کی عُمر میں وصال فرمایا۔ آپ ﷺ کی اُمت { مِلّتِ اِسلامیہ } دُنیا کے ہر حِصے مین مَوجُود ہے۔ |
19570 | Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم passed that way and asked the price of the camel R Phrase Report Error! | آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا راستے سے گزر هوا اور اونٹ کی قیمت پوچھی |