Sr. | English Words | Urdu Words |
19551 | MUHAMMAD HASSAN AMRATSARI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا مفتی محمد حسن امر تسریؒ ، برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں شامل ہیں۔ آپکو مخدُوم الامت کا لقب بھی ملا۔ ضلع کیمبل پور کے ایک موضع مل پور میں پیدا ہوئے۔ تاریخ پیدائیش معلوم نہیں۔ مشہُور مفتی تھے۔ لیکن آپ عُمر بھر مرض و آلام میں رہے۔ یہاں تک کہ ایک ٹانگ بھی کٹ گئی۔ فالج تک ہو گیا۔ تاہم صبر و شُکر بڑھتا گیا۔ لہٰذا صبر و قناعت کا پیکر تھے۔ ۱۶۔ ذی الحج ۱۳۸۰ ھ کو کراچی میں وِصال فرمایا۔ انا للہ و انا علیہ راجعون۔ |
19552 | muhammad however was responsible for both the theology of islam and its main ethical and moral principless R Phrase Report Error! | درحقیقت عربوں کی فتوحات کی پشت پر محرّک قوّت ہونے کی حیثیت سے آپ کو ہر زمانے کے با اثر سیاسی رہنماﺅں کی صف میں عظیم الشاّن رتبہ دیا جا سکتا ہے ۔ |
19553 | MUHAMMAD IDREES KANDHALWI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | شیخ الحدیث و التفسیر، حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ ، برِّ صغیرِ پاک و ہند کے نامور اولیاء کرام میں آتے ہیں ۔ آپ ۱۲۔ ربیع الثانی ۱۳۱۷ ھ { ۱۹۰۰ صدی مسیحی } کو حضرت مولانا محمد اسمعیل صاحب کے ہاں شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۹ ء میں ہندوستان سے ہجرت فرما کر مستقل پاکستان آ بسے۔ کئی دفعہ حج ادا کیا۔ بہت سی تصانیف و تالیفات چھوڑیں ۔ ۸۔ رجب ۱۳۹۴ ھ { ۲۸۔ جولائی ۱۹۷۴ صدی مسیحی } کو وِصال فرمایا۔ |
19554 | MUHAMMAD ILYAAS KANDHALWI [ SAINT...WALI ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | رئیس التبلیغ ، حضرت مولانا محمد الیاس کاندھلویؒ ، برِّ صغیر پاک و ہند کے ناموَر اولیاءکرام میں شامل ہیں۔ آپ ۱۳۰۳ ھ میں قصبہ کاندھلہ ضلع مظفر نگر میں پیدا ہُوئے۔ ۱۳۳۴ ھ میں حج بیت اللہ سےمُشّرف ہُوئے۔ بہت بڑے مُبلّغ و مُناظر تھے۔ ۱۳۔ جُولائی ۱۹۴۴ ء کو وصال فرمایا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ |
19555 | Muhammad is not the father of any man among you, but a messenger of God, and the seal of the prophets. God has knowledge of everything[Q 33-40] R Holy Quranic Report Error! | محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ خدا کے پیغمبر اور نبیوں (کی نبوت) کی مہر (یعنی اس کو ختم کردینے والے) ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے |