Sr. | English Words | Urdu Words |
19561 | MUHAMMAD SHARIF HUSHIAR-PURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت حاجی محمد شریف ہوشیار پوریؒ ، کا شمار برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ یکم ستمبر ۱۹۰۱ ء کو ہندوستان کے ایک گائوں مہندی پور، ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ والد منشی نظام الدین تھے۔ فارغ التحصیل ہو کر ڈسٹرکٹ مڈل سکول امبوٹہ ، ضلع ہوشیار پور میں انگریزی کے اُستاد بنے۔ کئی تصانیف چھوڑیں۔ ۱۱۔اپریل ۱۹۸۵ ء کو وصال فرمایا۔ |
19562 | MUHAMMAD SSIDDIQUE BHAR-CHAUNDWI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرتِ حافظ مُحمد صدیق بھر چونڈویؒ، کی تاریخ پیدائیش معلُوم نہیں۔ والد میاں مُحمد ملُوک تھے۔ آپ ایک قوی، عظیم الجثہ اور طویل القامت تھے۔ سلوک ورثے میں پایا۔ جیلانی سائیں کے ہاتھ پر بیعت فرمائی۔ آپ نے پیرانہ سُنت کی پیروی کرتے ہُوئے عُمر بھر شادی نہ کی اور جتی ستی رہے۔ کلمہء توحید، اور اللہ ہُو، کا وِرد ہمیشہ زُبان پر ہوتا۔ آپ نے ۸۔ جمادی الثانیہ ۱۳۰۸ ھ کو وِصال فرمایا۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔ |
19563 | MUHAMMAD YAHYAH KANDHALWI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا مُحمد یحییٰ صاحب کاندھلویؒ ، برِّ صغیر پاک و ہِند کے ناموّر اولیاءکرام میں سے ہیں۔ تاریخی نام بُلند اختر تھا۔ ۱۲۸۷ ھ میں مولانا مُحمد اسمعیل صاحب کاندھلوی کے ہاں پیدا ہُوئے۔ طریقِ سلوک وِرثے میں پایا۔ صاحبِ کمال اور علم و عمل کے پہاڑ تھے۔ ۱۳۳۴ ھ میں وِصال فرمایا۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔ |
19564 | MUHAMMAD YAQOOB NAN-WATWI SIDDIQUI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا مُحمد یعقُوب نانوتوی صدیقی ؒ ۔ آپکے تاریخی نام منظُور احمد ، غُلام حُسین اور شمس الضحی۱، ہیں۔ آپ ۱۳۔ صفر ۱۲۴۹ ھ بمُطابق ۱۸۳۴ صدی مسیحی نانوتہ میں پیدا ہُوئے۔ والد کا نام مملُوک علی تھا۔ دارالعلُوم دیو بند کی صدارت کے عُہدے پر سب سے پہلے آپ ہی فائز ہُوئے اور ۱۸۸۶ ء تک اسی عُہدے پر رہے۔ پھر صدر المُدرسین بھی رھے۔ صُوفیانہ مسلک میں آپ حضرت حاجی امداداللّہ مہاجر مکّی کے خُلفاء مجازین میں سے تھے۔ آپ اُردُو ، فارسی اور عربی کے قادر الکلام شاعر بھی تھے۔ آپ نے ۳۔ ربیع الاول ۱۳۰۲ ھ { ۱۸۸۶ صدی مسیحی } کو اپنے آبائی وطن مالوف نانوتہ میں دائی اجل کو لبیک کہا۔ |
19565 | MUHAMMAD YASEEN DIO-BANDI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا حافظ محمد یسٰین دیو بندیؒ ، برِّ صغِیرِ پاک و ہند کے نامور اولیاء کرام میں شامل ہیں۔ آپ ۱۲۸۲ ھ کو دیو بند ، ضلع سہارن پور میں پیدا ہُوئے۔ تاریخی نام اِفتخار ہے۔ سلسلہ نسب سیدنا حضرت عُثمانؒ سے جا ملتا ہے۔ آپ نے ۱۳۰۸ ھ تا ۱۳۵۳ ھ اعلیٰ تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ نیز آپ نے بُہت سی تصانیف چھوڑیں ہیں۔ ۹۔ صفر ۱۳۵۵ ھ ، بروز جُمعہ دیوبند میں وفات پائی۔ |