Sr. | English Words | Urdu Words |
19556 | Muhammad is the Prophet of God; and those who are with him are severe with infidels but compassionate among themselves. You may see them kneeling and bowing in reverence, seeking His favour and acceptance. Their mark is on their foreheads from the effect R Holy Quranic Report Error! | محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے |
19557 | MUHAMMAD KHAN JONEJO R Noun, Name, Historical Report Error! | محمد خان جونیجو پاکستان کے وزیراعظم تھے جو 18 اگست 1932 کو سندھڑی میں پیدا ہوئے۔ 1985 کے غیر جماعتی الیکشن میں آپ نے کامیابی حاصل کی اور جنرل ضیاالحق نے آپ کو وزیراعظم نامزد کیا ۔آپ کی شہرت پاکستان کے ایماندار سیاستدان اور وزیراعظم کے ہے۔ جنرل ضیاالحق سے کشیدگی ہوئی جن میں اوجڑی کیمپ دھماکے کے بعد جنرل ضیاالحق نے 8 ویں ترمیم استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو ختم کر دیا۔ کئی سالوں کی علالت کے بعد 16 مارچ 1993 کو آپ وفات پاگئے۔ |
19558 | MUHAMMAD MUSTFA BAJNAURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت حکیم محمد مصطفیٰ بجنوریؒ ، کا شمار برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائیش معلُوم نہیں ہے۔ والد ماجد مردان علی صاحب تھے۔ نہایت لطیف الطبع اور ذکی الحسن تھے۔ یونانی فنِ طب میں کمال حاصل تھا۔ تاریخِ وفات کا ریکارڈ نہیں ہے۔ |
19559 | MUHAMMAD QASIM NANATWI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حجۃ الاسلام مولانا مُحمد قاسم نانو توی ؒ ۱۲۴۸ھ {۱۸۳۳ صدی مسیحی } قصبہ نانوتہ ضلع سہارن پور میں پیدا ہُوئے۔ تاریخی نام خورشید حسن ہے۔ آپ دار العلُوم دیو بند کے بانی اور سر سیّد احمد خان کے ہم جماعت اور اُستاد بھائی بھی تھے۔ ۱۲۷۷ھ { ۱۸۶۱ صدی مسیحی } میں بیت اللّہ کی زیارت سے مشُّرف ہُوئے۔ آپ نے چاند پور { ضلع جہان پور } میں کئی بار پنڈتوں اور پادری صاحبان سے مُناظروں میں حِصۃ لیا۔ آپ اُردُو اور فارسی کے قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ نے ۴۔ جمادی الاول ۱۲۹۷ھ {۱۸۸۰ صدی مسیحی } میں تپ اور عرضِ ذات الجنب کے مرض کے باعث اِنتقال فرمایا۔ |
19560 | MUHAMMAD SALIH JALANDHARI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا حافظ محمد صالح جالندھریؒ ، برِّ صغیرِ پاک و ہند کے ناموّر ولی ہو گُزرے ہیں۔ ۱۲۷۹ ھ میں راۓپور ضلع جالندھر میں پیدا ہُوئے۔ جامعہ رشیدیہ جالندھر کے موسس آپ ہی ہیں۔ ۶۔ شوال ۱۳۳۹ ھ کو وصال فرمایا۔ بوقتِ وصال عُمر ۶۰۔ سال تھی۔ |