Sr. | English Words | Urdu Words |
13571 | MIR R Noun Report Error! | میر ۔ پَنچایت ۔ کِسانوں کی جماعت |
13572 | MIR AMAN R Noun, Name, Literary, Historical Report Error! | میر امن کا اصل نام میر محمد امان اور تخلص امن تھا۔ آپ نے باقاعدہ شاعری کبھی نہیں کی۔ آپ دہلی میں پیداہوئے اوریہیں پروان چڑھے ۔ فورٹ ولیم کالج کے شعبہ ہندوستانی کے سربراہ ڈاکٹر گل کرائسٹ نے کالج میں ملازم رکھ لیا۔ اور قصہ چہار درویش (فارسی) سلیس نثر میں لکھنے پر مامور کیا۔ چنانچہ ان کی فرمائش پر 1801ء میں باغ و بہار لکھنی شروع کی۔ 1802 میں مکمل ہوئی اور 1803ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔ میر امن کی دوسری کتاب گنج خوبی ہے |
13573 | MIR BAHADUR ALI HUSSAINI R Noun, Name, Literary, Historical Report Error! | میر بہادر علی حسینی فورٹ ولیم کالج کے میر منشی تھے۔ شاعر بھی تھے اور نثر نگار بھی،انھوں نے فورٹ ولیم کالج کے زمانہ میں کئی کتابیں لکھیں، جو کہ مندرجہ زیل ہیں۔
”نثر بے نظیر، اخلاق ہندی، تاریخ آسام اور رسالہ گلکرسٹ“ جو گلکرسٹ کی کتاب ”ہندوستانی زبان کے قواعد “ کا خلاصہ ہے۔ |
13574 | MIR SHER ALI AFSOS R Noun, Name, Literary, Historical Report Error! | میر شیر علی افسوس کے آباو اجداد ایران سے آکر ہندوستان میں آباد ہوئے۔ افسوس دہلی 1737ء میں پیدا ہوئے، 1809ء کلکتہ میں ان کا انتقال ہوا۔ فورٹ ولیم کالج کے زمانہ میں میر شیر علی افسوس نے دو کتابیں تصنیف کیں١) باغ اردو) آرائش محفل ”باغ اردو “ شیخ سعدی کی گلستان کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں سادگی کی کمی ہے، دوسر ی کتاب میں سلاست اورروانی اور بے تکلفی اس کتاب کا خاصہ ہے۔ |
13575 | MIR TAQI MIR R Noun, Name, Literary, Poetical, Historical Report Error! | میرتقی میر کی شاعری کا اہم بنیادی عصنر غم سب سے نمایاں ہے۔میر کا غم آفاقی نوعیت کا ہے جس میں غم عشق سے لے کر غم دنیا کا احوال موجود ہے۔ انہوں نے جو کچھ محسوس کیا بڑی صداقت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ ان کی شاعری اپنے تجربات اور احساسات کاصحیح اور سچا اظہار ہے۔ان کے اشعار جو بھی پڑھتا ہے اس کے دل میں اتر جاتے ہیں۔میر کی شاعری ہندی اور ایرانی تہذیب کی آمیزش کی بہترین مثال ہے۔ |