Sr. | English Words | Urdu Words |
5001 | Say: \"O creatures of God, those of you who have acted against your own interests should not be disheartened of the mercy of God. Surely God forgives all sins. He is all-forgiving and all-merciful.[Q 39-53] R Holy Quranic Report Error! | (اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے |
5002 | Say: \"O God, the originator of the heavens and the earth, the knower of the unknown and the known, You alone will judge between Your creatures for things they differed about.\"[Q 39-46] R Holy Quranic Report Error! | کہو کہ اے خدا (اے) آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے (اور) پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں فیصلہ کرے گا |
5003 | Say: \"O Lord, if I am made to see what has been promised them[Q 23-93] R Holy Quranic Report Error! | (اے محمدﷺ) کہو کہ اے پروردگار جس عذاب کا ان (کفار) سے وعدہ ہو رہا ہے، اگر تو میری زندگی میں ان پر نازل کرکے مجھے بھی دکھادے |
5004 | Say: \"O men, I am verily the apostle of God to you all. His whose kingdom extends over the heavens and the earth. There is no god but He, the giver of life and death. So believe in God and the messenger, the gentile Prophet, sent by Him, who believes in R Holy Quranic Report Error! | (اے محمدﷺ) کہہ دو کہ لوگو میں تم سب کی طرف خدا کا بھیجا ہوا (یعنی اس کا رسول) ہوں۔ (وہ) جو آسمانوں اور زمین کا بادشاہ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندگانی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ تو خدا پر اور اس کے رسول پیغمبر اُمی پر جو خدا پر اور اس کے تمام کلام پر ایمان رکھتے ہیں ایمان لاؤ اور ان کی پیروی کرو تاکہ ہدایت پاؤ |
5005 | Say: \"O men, if you have doubt about my faith, then (know) I do not worship those you worship apart from God, but I worship God who makes you die; and I am commanded to be a believer[Q 10-104] R Holy Quranic Report Error! | (اے پیغمبر) کہہ دو کہ لوگو اگر تم کو میرے دین میں کسی طرح کا شک ہو تو (سن رکھو کہ) جن لوگوں کی تم خدا کے سوا عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا۔ بلکہ میں خدا کی عبادت کرتا ہوں جو تمھاری روحیں قبض کرلیتا ہے اور مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ ایمان لانے والوں میں ہوں |