Sr. | English Words | Urdu Words |
40251 | STRONIUM CARBONATE R
Report Error! | سٹرونیم کار بونیٹ ۔ سفید رنگ کا نرم سفوس جو فطرت میں سٹرونیشیانائیٹ کی صورت میں ملتا ہے ۔ تجارتی مقاصد کے لیے اس کا حصول سیلیسٹائن کو سوڈیم کاربونیٹ کے ساتھ پگھلا کر کیا جاتا ہے ۔ |
40252 | STRONIUM CHLORIDE R
Report Error! | سٹرونیم کلورائیڈ ۔ ایک ہیکساہائیڈریٹ کرسٹل جو سٹرونیم آکسائیڈ ، ہائیڈرو آکسائیڈ یا کاربونیٹ کو رقیق ہائیڈرو کلورک ایسڈ میں تحلیل کرنے سے حاصل ہوتا ہے پانی میں خوب حل پذیر ہے لیکن کیلشیم کلورائیڈ سے کم آب گیر ہے ۔ |
40253 | STRONIUM HYDROXIDE R
Report Error! | سٹرونیم ہائیڈرو آکسائیڈ ۔ ٹھوس مادہ فطرت میں اوکٹا ہائیڈریٹ کی صورت میں ملتا ہے ۔ سٹرونیم کابونیٹ کو بھات میں گرم کر کے حاصل کیا جاتا ہے ۔ |
40254 | STRONIUM NITRATE R
Report Error! | سٹرونیم نائٹریٹ ۔ ٹیڑا ہائیڈریٹ کرسٹلز جو سٹرونیم آکسائیڈ ، ہائیڈرو آکسائیڈ یا کاربونیٹ کو رقیق نائٹرک ایسڈ میں تحلیل کر کے حاصل کرتے ہیں ۔ اس کی وسیع پیمانے پر تیاری سٹرونیم کلورائیڈ اور سوڈیم نائٹریٹ کے باہمی تعامل سے کی جاتی ہے ۔ پانی میں حل پذیر ہے لیکن کیلشیم نائٹریٹ سے کم حل پذیری رکھتا ہے ۔ کاربن یا سلفر کے ساتھ جلانے پر سرخ شعلہ پیدا کرتا ہے ۔ آتش بازی اور سگنل شیلز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
40255 | STRONIUM OXIDE R
Report Error! | سٹرونیم آکسائیڈ ۔ سفید رنگ کا سفوف کو کار بونیٹ نائٹریٹ کو گرم کرنے سےحاصل ہوتا ہے ۔ پانی کی شمولیت پر ان بجھے چونےکی طرح ابال پیدا کرتا ہے ۔ چینی کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے ۔ |