Sr. | English Words | Urdu Words |
14751 | SHAIKH GHULAM ALI HAMDANI MUSAHFI R Noun, Name, Literary, Poetical, Historical Report Error! | (1751ء۔۔۔۔1825ء) مصحفی دہلی سے ہجرت کرکے لکھنو آئے۔ ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پذیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول ، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کر انشاء سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پرمجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جُراءت اور انشاء کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں شیرینی ، نمکینی پیدا کر دی ہے |
14752 | SHAIKH IMAM BUKSH NASAKH R Noun, Name, Literary, Poetical, Historical Report Error! | (1772ء۔۔۔۔1838ء) ناسخ کی شاعری میں جذبات و احساسات ہیں اور نہ ہی ان کی پیدا کر دہ سادگی ملتی ہے۔ انہوں نے مشکل زمینوں ، انمل قوافی اور طویل ردیفوں کے بل پر شاعری ہی نہ کی بلکہ استادی بھی تسلیم کرائی۔آج ان کی اہمیت زبان کی صفائی پیدا کرنے اور متروکات کی باقاعدہ مہم چلانے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے زبان و بیان کے قوانین کی خود پیروی ہی نہ کی بلکہ اپنے شاگردوں سے ان کی پابندی کرائی۔
یوں اردو غزل کی زبان کو جھاڑ جھنکار سے پاک صاف کرنے والوں میں انہیں مستقل اہمیت حاصل ہے۔لیکن صرف الفاظ کی بازیگری شاعری نہیں ہوتی۔ ان کے ہاں جذبے کا فقدان ہے
|
14753 | SHAIKH MUHAMMAD MUHADAS, THAANWI R Noun, Name, Islamic Law Report Error! | حضرت مولانا شیخ مُحمد محدث تھانویؒ، تھان بھون ، ضلع مُظفر نگر میں ۲۰۔ جمادی الاول ۱۲۳۰ ھ ، پیر کے دن پیدا ہُوئے۔ بچپن میں حضرت سید احمد شہید ؒ سے بیت ہُوئے۔ ۱۹۔ سال کی عُمر میں تمام علُوم و فنُون { حدیث ، فِقہ ، تفسیر، اصُولِ فرائض ، کلام ، منطق ، ریاضی اور فلسفہ }سے فارغ ہو گئے۔ سلسلہء نسب حضرت عُمر فارُوقِ اعظمؒ سے جا ملتا ہے۔ ۱۲۶۳ھ میں حرمین شریف کی زیارت کا شرف ملا۔ ۷۔ ربیع الثانی ۱۲۹۶{ صدی مسیحی۔ ۱۸۷۶ } بروز سہ شنبہ تھانہ بھون میں اِنتقال فرمایا۔ |
14754 | SHAIKH QLANDAR BUKSH JURRAT R Noun, Name, Literary, Poetical, Historical Report Error! | (1749ء۔۔۔۔1810ء) جُراءت دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کی شاعری کا مخصوص رنگ معاملہ بندی ہے۔ جو دبستان دہلی کی اہم ترین خصوصیت ہے۔ روایت ہے کہ شریف زادیوں سے آزادنہ میل ملاپ اور زنان خانوں میں بے جھجک جانے کے لیے خود کواندھا مشہور کردیا۔ بہر حال نابینا ہونے کے شواہد ملتے ہیں۔ ان کے ہاں محبوب کی جوتصویر ابھرتی ہے وہ جیتی جاگتی اور چلبلی عورت کی تصویر ہے، زبان میں سادگی ہے اس لیے جنس کا بیان واضح اور دو ٹوک قسم کا ہے۔
|
14755 | SHAIKH UL ISLAM R Name Report Error! | شیخ السلام : بڑے عالمِ دین ۔ مفتی اعظم ۔ |